اقرا یونیورسٹی میں تعلیم و صنعت کے روابط کو فروغ دینے کے لئے اے آئی سی او پی کانفرنس منعقد

جمعہ 12 ستمبر 2025 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) اقرا یونیورسٹی ایچ-9 کیمپس میں کیریئر سروسز آفس کے زیر اہتمام "اے آئی سی او پی کانفرنس 2025" کا کامیاب انعقاد ہوا۔ کانفرنس کا مقصد تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان فاصلے کو کم کرنا اور جدید دور، خاص طور پر انڈسٹری 4.0 میں باہمی تعاون اور ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنا تھا۔

(جاری ہے)

تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین تعلیم، صنعتی ماہرین، طلباء اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔

کانفرنس میں کلیدی تقاریر، پینل مباحثے، اور پوڈ کاسٹ سیشنز کے ذریعے نئی تحقیق، چیلنجز اور مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کانفرنس کے مہمانِ خصوصی راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے جناب عثمان شکت اور ایچ ای سی کے آر اینڈ ڈی ایڈوائزر انجینئر ڈاکٹر ایم علی ناصر تھے، جنہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم و صنعت کے اشتراک کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ عنوان :