برطانیہ کا روس کے خلاف پابندیوں کی فہرست میں 30 نئی شخصیات و ادارے شامل کرنے کا اعلان

جمعہ 12 ستمبر 2025 13:40

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) برطانیہ نے روس کے خلاف پابندیوں کی فہرست میں 30 نئی شخصیات و ادارے شامل کر دیئے ۔ رائٹرز کے مطابق برطانوی حکومت نے روس پر عائد پابندیوں کی فہرست میں مزید توسیع کرتے ہوئے 30 نئے نام شامل کر دیے ہیں، جن میں 3 افراد اور 27 قانونی ادارے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یہ اقدام روس پر عائد پابندیوں کے نظام کے تحت کیا گیا ہے۔حکومتی بیان کے مطابق روس پر پابندیوں کے نظام کے تحت 70 نئی وضاحتیں اور 30 نئی نامزدگیاں شامل کی گئی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ برطانیہ نے 70 روسی بحری جہازوں کو بھی بلیک لسٹ کر دیا ہے۔ یہ پابندیاں روس کے خلاف مغربی ممالک کی جاری دباؤ کی مہم کا حصہ ہیں، جو یوکرین میں روسی کارروائیوں کے جواب میں عائد کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :