سردار عتیق احمد خان کا صوبیدار ریٹائرڈ محمد نذیر خان عباسی کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعہ 12 ستمبر 2025 14:20

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے جہلم ویلی لمنیاں سے تعلق رکھنے والے مسلم کانفرنس کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن صوبیدار ریٹائرڈ محمد نذیر خان عباسی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبیدار محمد نذیر خان عباسی پارٹی کے ایک مخلص اور نڈر رہنما تھے جنہوں نے ہمیشہ عوامی خدمت اور پارٹی کے استحکام کے لئے نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سردار عتیق احمد خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین