ہزارہ یونیورسٹی کی اکیڈیمک کونسل کا 34واں اجلاس

جمعہ 12 ستمبر 2025 15:00

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کی اکیڈیمک کونسل کا34واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اکیڈیمک کونسل کے گذشتہ اجلاس کی کارروائی کی منظوری دی گئی جبکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے یونیورسٹی میں جاری بی ایس (لاء) ایل ایل بی پروگرام کے ترمیم شدہ نصاب کی منظوری دی گئی جس کے مطابق مذکورہ تعلیمی پروگرام کا دورانیہ چار سال کر دیا گیا ہے اور یہ فال سمسٹر 2025ء سے نافذ العمل ہوگا،اکیڈیمک کونسل کے اجلاس میں یونیورسٹی میں جاری دیگر تعلیمی پروگراموں میں جدت لانے اور نئے پروگرامز کے اجراء کے بارے میں غور و خوص کرتے ہوئے متعدد اہم فیصلے بھی کئے گئے،وائس چانسلر نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ اکیڈیمک کونسل کے ممبران کا وسیع تجربہ،علمی قابلیت اور دور اندیشی یونیورسٹی کے مجموعی تعلیمی و تحقیقی معیار کے لئے بنیادی اہمیت کی حامل ہے،انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے ڈینز اور پروفیسرز جاری نصابی سرگرمیوں میں مزید بہتری اور وسعت لانے کے لئے اجتماعی دانش کے تحت بھرپور اقدامات کریں تاکہ زیر تعلیم طلباء و طالبات و سکالرز کو عصری و مسابقتی تعلیم و تحقیق سے آراستہ کیا جاسکے،اجلاس میں یونیورسٹی کی چاروں فیکلٹیز کے ڈینز ،تعلیمی و تحقیقی شعبوں کے سربراہان اور متعلقہ انتظامی افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :