ڈیرہ غازی خان ، اگست کے دوران ایک کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد،106 ملزمان گرفتارکئے ، پولیس ترجمان

جمعہ 12 ستمبر 2025 15:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) ڈیرہ غازی خان پولیس نے اگست کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیوں میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کر کے 106 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان پنجاب پولیس کےمطابق کریک ڈاون میں پولیس نے 106 مقدمات درج کیے اور منشیات فروش عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران 76 کلوگرام چرس اور 1162 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) طارق ولایت نے اس حوالے سے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور یہ ناسور خصوصا نوجوان نسل کے مستقبل کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان پولیس کی اولین ترجیح نوجوانوں کو منشیات کے زہر سے محفوظ رکھنا ہے تاکہ وہ ایک صحت مند، توانا اور مثبت معاشرہ تشکیل دے سکیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ منشیات فروشوں کی نشاندہی میں پولیس کا ساتھ دیں تاکہ ان جرائم پیشہ عناصر کا مکمل قلع قمع کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :