Live Updates

حکومت پنجاب کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ اٹک کی مہنگائی مافیا کے خلاف بھرپور کارروائیاں

جمعہ 12 ستمبر 2025 15:33

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) ضلعی انتظامیہ اٹک نے شہر اور گردونواح میں اشیائے خوردونوش کی مصنوعی مہنگائی اور من مانی قیمتوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد کارروائیاں کیں۔ شہر بھر میں دودھ، دہی، گوشت، چکن، آٹا، چاول، پیاز اور ٹماٹر جیسی بنیادی اشیاء کو سرکاری نرخنامے کے برعکس فروخت کرنے پر متعدد دکانوں اور ہوٹلوں کو چیک کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران کئی دکانداروں کو سخت تنبیہ کی گئی، ناجائز منافع خوری کرنے والوں پر جرمانے عائد کیے گئے جبکہ بعض دکانوں کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف بازاروں اور گلی محلوں کا دورہ کیا اور ریٹیلرز کو واضح پیغام دیا کہ عوام کو مہنگائی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔اسی سلسلے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اسد نواز ستی نے شہر اور ہمام روڈ،گیدڑ چوک اور ماڑی کے مختلف علاقوں میں اچانک دورے کیے، جہاں زائد نرخ وصول کرنے والے دکانداروں کو موقع پر جرمانے کیے گئے جبکہ چند دکانوں کو مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے پر سیل بھی کر دیا گیا۔\378
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :