نوشہروفیروز، اسسٹنٹ کمشنر نے فلڈ رلیف کیمپ کا دورہ کیا

جمعہ 12 ستمبر 2025 15:53

نشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر نوشہرو فیروز علی شان اعوان نے آج ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی ہدایات پر گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج مٹھانی میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختیارکار نوشہروفیروز وزیر علی بیھن اور دیگر متعلقہ افسران ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے ریلیف کیمپ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کیمپ میں صٖفائی ستھرائی پینے کے پانی اور متاثرین کے لئے رہائش کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کیمپ میں قائم میڈیکل کیمپ اور وٹنری میڈیکل کیمپ کا جائزہ لیا اور وہاں آنے والے مریضوں اور دستیاب ادویات کا جائزہ لیا۔\378

متعلقہ عنوان :