اساس انٹرنیشنل سکول ایف-8 کیمپس میں محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد

جمعہ 12 ستمبر 2025 15:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) اساس انٹرنیشنل سکول ایف-8 کیمپس میں جمعہ کو ایک پر وقار محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ اس روحانی تقریب میں طلبہ و طالبات، اساتذہ اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد بچوں نے نعتیہ کلام اور حمد باری تعالیٰ پیش کیے۔

(جاری ہے)

اساس انکلوسو ایجوکیشن گروپ کے طلبہ نے بھی اپنی خوبصورت آوازوں میں نعتیں پیش کیں جنہیں شرکا نے بے حد سراہا۔

محفل کی مہمان خصوصی برانچ ہیڈ صبا مبشر تھیں جنہوں نے اپنے خطاب میں محفل کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات سے نوجوان نسل میں سیرت طیبہ ﷺ سے محبت اور اس پر عمل کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔تقریب کا اختتام ملک و ملت کی سلامتی، امن اور ترقی کے لیے اجتماعی دعا سے ہوا۔