Live Updates

چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب بریگیڈیئر بابر علاؤالدین کا قصور کا دورہ

جمعہ 12 ستمبر 2025 17:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء) چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے قصور کا دورہ کرکے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے لگائے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ چیئرپرسن نے کہا متاثرین کو ریلیف کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ ریلیف کیمپ میں متاثرین کو صاف پانی اور طبی امداد کی فراہمی کے انتظامات موجود ہیں۔

متاثرین نے بریگیڈیئر بابر علاؤالدین کو اپنے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

چیئرپرسن نے کہاکہ ریلیف کیمپوں میں آنے والے ہر فرد کو عزت و احترام کے ساتھ سہولت دی جائے۔ ضلعی افسران کو ہدایت: متاثرین کو درپیش مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں۔۔چیئرپرسن وزیراعلی بریگیڈیئر بابرعلائوالدین نے متاثرین کو خوراک اور راشن کی بروقت تقسیم جاری رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ متاثرہ بچوں کے لیے تعلیمی سرگرمیوں کے متبادل انتظامات پر بھی زوردیا۔ چیئرپرسن نے ریلیف کیمپ میں صفائی اور حفظان صحت کے انتظامات بہتر بنانے کی بھی ہدایت دی۔ بریگیڈیئر بابر علاؤالدین نے کہاکہ متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، ہرممکن مدد جاری رہے گی۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات