سوات ،میں اے این پی رہنماء کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پارٹی کے شہید رہنمائوں کے قاتلوں کی گرفتار ی کیلئے 19ستمبر کی ڈیڈلائن دیدی

جمعہ 12 ستمبر 2025 22:40

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)سوات کی تحصیل کبل میں اے این پی رہنما کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ اے این پی نے پارٹی کے شہید رہنماوں کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کیلئے 19ستمبر تک ڈیڈلائن دیدی ۔ کبل چوک میں ہونے والے مظاہرے سے عوامی نیشنل پارٹی سوات کے صدر شیر شاہ خان، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری رحمت علی خان، پختونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے خورشید کاکاجی، جمعیت علمائے اسلام کے مفتی عارف اللہ، پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بار ایسوسی ایشن کے صدر رضا الدین ایڈوکیٹ اور تحریک انصاف کے تحصیل چیئرمین سعید خان سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔

اے این پی کے رہنماوں نے کہا کہ سوات میں قتل و دہشت گردی کے بڑھتے واقعات قابلِ تشویش ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اعلان کیا کہ کالاکلے میں اے این پی رہنما جعفر خان اور ننگولئی میں فتح اللہ خان کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے حکومت کو 19 ستمبر تک کی ڈیڈلائن دی جاتی ہے۔رہنماں نے خبردار کیا کہ اگر اس ڈیڈلائن تک ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو سخت احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کو مزید برداشت نہیں کریں گے۔ ہم امن چاہتے ہیں اور اے این پی نے ہمیشہ امن کے لیے قربانیاں دی ہیں۔مقررین نے کاکہ سوات مزید دہشت گردی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ضلع بھر میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر قابو پایا جائے۔مقریرن نے 19 ستمبر کو سوات قومی جرگہ کے زیراہتمام مٹہ میں ہونے والے جلسے میں بدامنی کے خلاف بھرپور شرکت کااعلان کیا ۔