صوبائی مشیر برائے بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی نے ملاقات کی

جمعہ 12 ستمبر 2025 18:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2025ء) صوبائی مشیر برائے بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماں کے درمیان محکمہ بلدیات کو درپیش بجٹ سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی اس موقع پر نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے محکمہ بلدیات کو بجٹ کی تقسیم، ترقیاتی اسکیموں اور فیلڈ میں درپیش مالی رکاوٹوں سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کو فعال بنانے کے لیے مالی معاونت ناگزیر ہے صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے مسائل کو بغور سنا اور محکمہ بلدیات کے مالی امور کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام محکموں کے ساتھ مل کر وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے دونوں رہنماں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لیے باہمی تعاون جاری رکھا جائے گا۔