جامعہ کراچی، 99 طلباوطالبات کو ایم فل ،پی ایچ ڈی،ایم ایس اور ایم ڈی کی ڈگریاں تفویض

جمعہ 12 ستمبر 2025 22:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیر صدارت منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈریسرچ بورڈ (اے ایس آربی )کے حالیہ اجلاس میں21 طلباوطالبات کومختلف شعبہ جات میں پی ایچ ڈی،71 طلباوطالبات کو ایم فل جبکہ ایک طالبعلم کو ڈاکٹر میڈیسن (ایم ڈی )اور 06 طلباوطالبات کو کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ایم ایس کی ڈگریاں تفویض کی گئیں۔

رجسٹرار جامعہ کراچی کے مطابق پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والوں میںرمشاخالد(حیاتی کیمیا)،ماریہ بابر (بائیوٹیکنالوجی کبجی)،حیدراقبال،شہزادہ خرم خان علوی،آمنہ عاصم(بزنس ایڈمنسٹریشن،کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول)،شاہدہ ،رابعہ فاطمہ،عالمگیر خان(کیمسٹری ایچ ای جی)،رانا عاطف نثار(جرمیات)، فاروق احمد(تعلیم)،مظاہر ضیاء (ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز)،فائق حسان خالد(بین الاقوامی تعلقات)،سمیرا(فارماسیوٹیکل کیمسٹری)،صبا ظفر،ہوش محمد(فارماکوگنوسی)،مریم رزاق،سیدہ حافظہ افشین ظفر(فارماکولوجی)، عاطف ظفر(طبیعیات)،کیفی صدیقی (پبلک ایڈمنسٹریشن)،الطاف الرحمن اور اللہ یار(اصول الدین ) شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے والوں میںمحمد سلیم،ایمن قمر،مظفرحسین(اطلاقی معاشیات)،سیدہ شہر بانوزیدی،تسنیم ناز،سیدہ لاریب زہرہ،یمنیٰ مبین ، زوہابنت صابر،ہنیٰ طارق ،کائنات(حیاتی کیمیائ)،ثمرین فضل (حیاتی کیمیا این سی پی)،سیدہ عفت زہرہ(بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ)،فریحہ(نباتیات)،اقرانور،ناہید اختر،بسمہ جاوید، محمد تنویر اختر،اسماء ریاض،نعمان اشرف (کیمیائ)،عامر جمیل ،عالیہ انور(جرمیات)،سیدہ دُرِشہوارنقوی(معاشیات)،سفیر احمد خان(جغرافیہ)،حنا امبرین(اسلامک لرننگ)،محمد عادل ایوب،محمد عمار(اسلامک اسٹڈیز وتھ کمپیوٹر ٹیکنالوجی،شیخ زید اسلامک سینٹر)،بشریٰ اقبال(لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس)،شہوار(میرین بائیولوجی)،حامد بدرعثمانی،رباب فاطمہ (میرین سائنس)،جاوید (ابلاغ عامہ)، سید عبدالمعیز(ریاضی)،اُم مسفرہ(خردحیاتیات)،سیدہ مریم فاطمہ ،فاریہ طارق،رامین رضا(مالیکولرمیڈیسن)،حافظ سید محمدعکرمہ،سجاد ولی خان(پاکستان اسٹڈیز)،بلقیس (فارسی)،بشریٰ صادق(فارماسیوٹیکل کیمسٹری)،ماہ نورعدنان(فارماسیوٹیکس)،عائشہ شبیر ،ڈاکٹر نسیمہ خان،حبامجید(فارماکولوجی)، ثریہ ،عائشہ کمال،فرح ناز،رخِ زینب،سرمد اقبال(فارمیسی پریکٹس)،رابعہ سلام،نرمین رائو(طبیعیات)،سمیرایامین،قدسیہ صدیق، فاطمہ غفار(فعلیات)،سحرکمال(پلانٹ کنزرویشن)،مہوش حیدر،صدام حسین،مریم طاہر(نفسیات)،سحرش شہزاد،سیدہ شرمین قادری(پبلک ایڈمنسٹریشن)،رابعہ (سندھی)،عطاالرحمن(سماجی بہبود)،قرة العین شعیب(اسپیس اینڈ پلینٹری اسٹروفزکس)،تیمورملک (شماریات)،تحسین حفیظ(اُردو)، حافظ محمدفیاض،صفاصدیقی(اصول الدین)،عالیہ منیر ،فریحہ کمال،شاہدہ کبیر(ویمنزاسٹڈیز) اور ہماخان(حیوانیات) شامل ہیں۔

ایم ایس کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ڈگری حاصل کرنے والوں میںمحمد اُسامہ خان(کمپیوٹرسائنس)،سدرہ گیلانی،ریمااکبر(معاشیات)، کاشان مجید (ریاضی)،مریم صدیقی(مالیکولرمیڈیسن)اور زرمینہ (ویمنزاسٹڈیز) شامل ہیںجبکہ ڈاکٹر آف میڈیسن (ایم ڈی) کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر شریف جان شامل ہیں۔