Live Updates

عمران خان پی ٹی آئی میں گھنٹہ گھر ،پارٹی کو ڈکٹیٹر کی طرح چلا رہے ہیں‘اختر اقبال ڈار

جمعہ 12 ستمبر 2025 21:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان پی ٹی آئی میں گھنٹہ گھر کی طرح ہے جو پارٹی کو ایک ڈکٹیٹر کی طرح چلا رہے ہیں ،پی ٹی آئی عمران خان گروپ میں سوال کرنے اور سوال پوچھنے کی اجازت نہیںہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں وکلا کے وفود سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علیمہ خان سے ان کی جائیداد سے متعلق سوال پوچھنے پر صحافی کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ،یہ پارٹی جمہوری نہیں بلکہ فاشسٹ بن چکی ہے ان پر تنقید کرنے اور ان کے مزاج کے خلاف بات کرنے والوں کی ماں بہنوں کی تذلیل اور گالم گلوچ کرنا ان کا وطیرہ ہے ۔اختر ڈار نے کہاکہ موروثی سیاست کے خلاف بات کرنے والے عمران کی بہنیں بیویاں بھانجے سیاست میں سرگرم عمل ہے اور اب ان کے بیٹے بھی بیرون ملک بیٹھے سیاست کرنے کیلئے پر تول رہے ہیں ،پی ٹی آئی عمران خان گروپ غریب کارکنوں اور نوجوانوں کو ٹکٹ اور عہدے دینے کی بجائے زمینداروں صنعتکاروں اور سرمایہ داروں کو آگے لایااورملک کے نوجوانوں کو ہمیشہ مایوس کیا ،آہستہ آہستہ عمران خان کا چہرہ بے نقاب ہورہا ہے اوراب عوام بانی پی ٹی آئی کے کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات