جعفر ایکسپریس کو سیکورٹی خدشات کے باعث جیکب آباد اسٹیشن پر روک دیا گیا

جمعہ 12 ستمبر 2025 19:24

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء) جعفر ایکسپریس کو سیکورٹی خدشات کے باعث جیکب آباد اسٹیشن پر روک دیا گیا، مسافر پریشان۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو سیکورٹی خدشات کے باعث جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا اچانک ٹرین کے رکنے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، ریلوے حکام کے مطابق مسافروں کو متبادل ٹرانسپورٹ کے ذریعے اپنی منزل کی جانب روانہ کیا گیا جبکہ جیکب آباد سے کوئٹہ تک کا کرایہ مسافروں کو واپس کردیا گیا ہے حکام نے بتایا کہ ٹرین کو صرف حفاظتی اقدامات کے تحت عارضی طور پر روکا گیا، مسافروں نے ریلوے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مستقبل میں اس قسم کی صورتحال سے بچنے کے لیے پیشگی اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو مشکلات نہ ہوں۔