ْڈیرہ مراد جمالی ،دو مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک ،سکول کا بچہ رکشے کی ٹکر سے شدید زخمی

جمعہ 12 ستمبر 2025 20:30

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء) ڈیرہ مراد جمالی میں دو مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ سکول کا بچہ رکشے کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی الھدی سکول کا طالب علم منتظر حسین بھٹو کو چھٹی کے دوران تیز رفتار رکشے نے ٹکر مار دی جس کے باعث اسکا ایک بازو ٹوٹ گیا سر بور جسم پر شدید چوٹیں لگی جس کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا جہاں طعبی امداد دینے کے بعد اسکو جیکب اباد ریفر کر دیا گیا زخمی بچہ واپڈا ملازم مرتضی بھٹو کا بیٹا تھا موقع سے رکشے ڈرائیور فرار ہو گیا ڈیرہ مراد جمالی جیلانی مارکیٹ کے فریب دودھ فروش دریا خان کو بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا جسکی لاش ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارواء کے بعد نعیش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔