
ذ* تحفیظ القرآن و آغوش کمپلیکس میں ’’میلاد ڈنر‘‘ طلبا و والدین کی شرکت
)کرنل (ر) مبشر اقبال، اظہر صدیق ایڈووکیٹ،آصف چوہدری، ڈاکٹر محمد صالح، میاں زاہد اسلام، نور اللہ صدیقی کی شرکت
جمعہ 12 ستمبر 2025 21:05
(جاری ہے)
تقریب میں سینئر قانون دان اظہر صدیق ایڈووکیٹ، معروف کاروباری شخصیات آصف چوہدری، ڈاکٹر محمد صالح، نائب صدر پاکستان عوامی تحریک میاں زاہد اسلام، نور اللہ صدیقی، سینئر صحافی عمران رندھاوا، ڈاکٹر علی وقار، پرنسپل تحفیظ القرآن علامہ محمد عباس نقشبندی، قاری سید خالد حمید کاظمی ،الطاف حسین رندھاواو دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نیکہا کہ حضور نبی کریمﷺ کی سیرت طیبہ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔آپؐ نے اپنے اعلیٰ اخلاق، عفو و درگزر اور خدمت انسانیت کے ذریعے قیادت و رہنمائی کا وہ عملی نمونہ پیش کیا جو قیامت تک کیلئے کامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک سچا رہنما وہی ہے جو اپنی ذات کی بجائے عوام کی بھلائی کو مقدم رکھے اور یہ وصف سیرت رسولؐ سے ہی میسر آتا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ سیرتِ مصطفیٰؐ ہمارے لیے ہر دور میں مینارہٴ نور ہے اگر نوجوان اس سے رہنمائی لیں تو اپنی شخصیت کو نکھار کر دوسروں کے لئے خیر و امن کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے طلبہ، اساتذہ اور والدین کو نصیحت کی کہ وہ اپنی زندگیاں تعلیماتِ نبویؐ کے مطابق سنواریں اور عاجزی و خدمت کو اپنی زندگی کا نصب العین بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ آغوش کمپلیکس محض ایک تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ کردار سازی اور تعمیرِ شخصیت کا مرکز ہے، جو نئی نسل کو اخلاق، خدمت اور رہنمائی جیسے اوصاف سے آراستہ کر رہا ہے۔۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی علمی، فکری اور تحقیقی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آغوش کمپلیکس اور منہاج انسٹی ٹیوٹ کا تعلیمی نظام آنے والی نسلوں کی رہنمائی اور کردار سازی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ تقریب میں شہزاد رسول،حاجی محمد اسحق،عابد بشیر، صوفی مقصود احمد،ڈاکٹر علی وقار،علی محی الدین، طیب ضیا و دیگر رہنما شریک تھے۔تقریب کے اختتام پرپروفیسر ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے ملکی سلامتی، سیلاب زدگان اور جملہ شرکائے محفل کے لیے خصوصی دعا کی۔ چیئرمین آغوش کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منتظمین کو شاندار پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور آغوش گرائمر اسکول کے طلبہ و طالبات کو امتحانات میں امتیازی پوزیشنز حاصل کرنے پر شیلڈز سے نوازا
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، ڈیزل مہنگا کر دیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا الیکٹرک بس میں خواتین، بزرگوں اورطلباء کیلئے فری سفر کا اعلان
-
ایران میں جوہری معائنہ کاروں کی واپسی مفاہمت کی جیت، رافائل گروسی
-
اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے
-
پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا تو دور کی بات اعلان بھی نہیں کیا گیا
-
امریکہ نے پاکستان میں ہمیشہ مارشل لاؤں اور غیرجمہوری قوتوں سپورٹ کیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کے آبائی شہر میانوالی میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
-
وفاقی حکومت دہشتگردی کیخلاف غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریز اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی خواتین کی ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اچانک عہدے سے فارغ
-
پاکستان کی اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کی حمایت
-
پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں سے 2 لاکھ 79 ہزار 132 میٹرک ٹن گندم برآمد کرلی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.