Live Updates

&پنجاب پولیس کا سیلاب متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی کیلئے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری

۹پنجاب پولیس نے اب تک 06 لاکھ 15 ہزار 278 متاثرہ شہریوں اور 06 لاکھ 16 ہزار 376 مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا

جمعہ 12 ستمبر 2025 21:25

ث لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن بلاتعطل جاری ہے جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس اب تک 06 لاکھ 15 ہزار 278 متاثرہ شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر چکی ہے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ متاثرین کے 06 لاکھ 16 ہزار 376 مویشیوں کو بھی سیلاب زدہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس نے بتایاکہ سیلاب زدہ علاقوں سے اب تک 02 لاکھ 57 ہزار 441 مردوں، ایک لاکھ 93 ہزار 832 خواتین اور ایک لاکھ 64 ہزار سے زائد بچوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں پنجاب پولیس کے 16 ہزار سے زائد افسران و اہلکار، 770 وہیکلز اور 40 کشتیاں دن رات حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

سیف سٹی کی تھرمل امیجنگ ٹیکنالوجی اور ڈرون کیمروں کے ذریعے ریسکیو آپریشن کی موثر مانیٹرنگ اور رہنمائی بھی کی جا رہی ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ ملتان ریجن سے 02 لاکھ 29 ہزار 548، فیصل آباد ریجن سے 71 ہزار 454، ڈی جی خان ریجن سے 83 ہزار 510 اور ساہیوال ریجن سے 63 ہزار 688 شہریوں کو سیلاب زدہ علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس متاثرہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور یہ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن مکمل طور پر شہریوں کی خدمت کے جذبے کے تحت جاری رہے گا
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات