بارشوں سے متاثرہ سڑکوں پر اتوار سے مرمتی کام شروع ہوجائے گا، میئر کراچی

بلدیہ عظمی کراچی کے ماتحت 106 سڑکیں ہیں، یوسی پر ترقیاتی منصوبے پر بھی اتوار یا پیر سے کام شروع ہوگا،مرتضی وہاب

جمعہ 12 ستمبر 2025 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ بارشوں سے متاثرہ سڑکوں پر اتوار سے مرمتی کام شروع کردیا جائے گا، بارشوں کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے جن مقامات پر شہریوں کو مشکلات ہے انہیں جلد دور کردیں گے۔یہ بات انہوں نے ایک وڈیو پیغام میں کہی۔

(جاری ہے)

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ 19 اگست اور حالیہ بارشوں کے بعد جن سڑکوں کی صورتحال خراب ہوگی وہاں مرمتی کام شروع کردیا جائیگا شہریوں کو جہاں تکلیف ہورہی ان کو دور کیا جائے گا بارشوں کا سلسلہ ختم ہوگیا جہاں سڑکوں کی تعمیر اور پیور لگانے کا کام بھی کیا جائے گا۔

مئیرکراچی نے کہا کہ بلدیہ عظمی کراچی کے ماتحت 106 سڑکوں کی بحالی کا کام اتوار سے شروع ہوگا جبکہ مختلف یوسی پر ترقیاتی منصوبے پر بھی اتوار پیر سے کام شروع کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ منصوبوں پر کام بارشوں کی وجہ سے رکا ہوا تھا تاہم اب بارشیں ختم ہوگئی ہیں اس کو بھی اتوار اور پیر سے شروع کردیا جائے گا، سارے کام بجٹ ہوئے ہے سالانہ مرمتی کام کے تحت شہر میں کام شروع کردیا جائے گا استرکاری اور نئی سڑکیں تعمیر کی جا ئے گا جہاں سے شکایت ملے گی شہریوں کو جہاں تکلیف پریشانی ہوگی ان کو ختم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :