Live Updates

پنجاب پولیس کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری

ہفتہ 13 ستمبر 2025 11:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے ریسکیو کئے گئے سیلاب متاثرین کی تعداد 6 لاکھ 81 ہزار افراد سے تجاوز کر گئی اسی طرح سیلاب متاثرین کے 6 لاکھ 24 ہزار سے زائدمویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 16 ہزار سے زائد افسران و اہلکار،770 وہیکلز، 40 کشتیاں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں شریک ہیں،سیلاب زدہ علاقوں سے2لاکھ 73 ہزار222 مردوں، 2 لاکھ23 ہزار سے زائد خواتین اور ایک لاکھ84 ہزار 933 بچوں کو ریسکیو کیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے لئے سیف سٹی کی تھرمل امیجنگ ٹیکنالوجی، ڈرون کیمرے استعمال کئے جا رہے ہیں اور سیلاب زدہ علاقوں میں پٹرولنگ اور سرویلنس بڑھا دی گئی ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات