چینی معیشت نے 4 سال کے دوران اوسطا5.5 فیصد شرح نمو حاصل کی ، وز یر خزانہ لان فوآن

ہفتہ 13 ستمبر 2025 15:00

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)چین کے وزیر خزانہ لان فوآن نے کہا ہے کہ 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کے اعلی معیار کی تکمیل کے دوران مالیاتی میکرو کنٹرول زیادہ فعال اور موثر رہا جو معیشت کی مستحکم اور صحت مند ترقی کے لیے اہم ستون بن گیا ہے،گزشتہ 4 سال میں ہماری معیشت نے اوسطا 5.5 فیصد کی نمو حاصل کی جو عالمی معاشی ترقی کا تقریبا 30 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق وزیر خزانہ نے کہا کہ 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران لوگوں کے ذریعہ معاش کے لیے تقریبا 100 ٹریلین یوان کی سرمایہ کاری کی گئی ۔ان کا کہنا تھا کہ رواں سال قومی مالیات نے 100 ارب یوآن بچوں کی دیکھ بھال کے لیے سبسڈی فراہم کی اور 20 ارب یوان مرحلہ وار مفت پری سکول تعلیم کے لیے مختص کیے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خواہ پر رونق شہر ہوں یا دور دراز کے دیہات، بچے ہوں یا بوڑھے افراد سب ہی زندگی کی بہتر سے بہتر سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :