گلوبل گورننس انیشی ایٹو کے اقدامات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں،صدر سربیا

ہفتہ 13 ستمبر 2025 15:36

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچچ نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کا پیش کردہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو بین الاقوامی نظام میں نئی جان ڈالے گا۔انہوں نے حالیہ دورہ چین کے دوران چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اپنے دوستوں کو دنیا کے سامنے اپنی کامیابیوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھنے سے دلی خوشی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں رہنے والے ایک انسان کی حیثیت سے جب میں نے 3 ستمبر کو تھیان آن من اسکوائر پر ہونے والی شاندار تقریب کو دیکھا تو اور زیادہ تحفظ کا احساس ہوا ۔صدر الیگزینڈر ووچچ نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کا پیش کردہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو بین الاقوامی نظام میں نئی جان ڈالے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات کے نازک دور میں جب مختلف علاقائی تنازعات بڑھ رہے ہیں تو یہ نظریات بہت اہمیت کے حامل ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں بین الاقوامی نظام کی حفاظت کرنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ کو مسخ نہیں کیا جا سکتااور ہمیں سچائی کی حفاظت کرنا اور اسے آگے منتقل کرنا جاری رکھنا چاہیے ۔سی ایم جی کو دیئے گئے انٹرویو میں سربیا کے صدر کا کہنا تھا سربیا وسطی و مشرقی یورپ میں چین کے ساتھ جامع معاشی تعاون کا آغاز کرنے والا اور چین کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ کے تعاون پر دستخط کرنے والا پہلا ملک ہے۔ساتھ ہی سربیا یورپ میں چین کے ساتھ نئے دورمیں ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کرنے والا بھی پہلا ملک ہے۔

متعلقہ عنوان :