ضلع میں انسانی پیپیلوما وائرس (HPV) کے خلاف ویکسینیشن مہم کا آغاز 15 ستمبر سے 27 ستمبر 2025 تک کیا جا رہا ہے،سی ای او ہیلتھ چنیوٹ ڈاکٹر ثاقب

ہفتہ 13 ستمبر 2025 16:20

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) ضلع میں انسانی پیپیلوما وائرس (HPV) کے خلاف ویکسینیشن مہم کا آغاز 15 ستمبر سے 27 ستمبر 2025 تک کیا جا رہا ہے۔ اس مہم کا مقصد 9 سے 14 سال کی عمر کی بچیوں کو مہلک بیماری ''سروائیکل کینسر'' سے محفوظ بنانا ہے۔اس اہم قومی مہم کے تحت ضلع چنیوٹ میں 99,044 بچیوں کو HPV ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر جناب صفی اللہ گوندل کی زیرِ نگرانی،محکمہ صحت،محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں سے بھرپور طریقے سے جاری رہے گی۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ثاقب منیر نے بتایا کہ ویکسین محفوظ،مؤثر اور بالکل مفت ہے۔صرف ایک خوراک میں بچیاں سروائیکل کینسر جیسے خطرناک مرض سے محفوظ ہو سکتی ہیں۔ویکسین سکولوں،مراکز صحت اور مہم کے خصوصی کیمپس میں فراہم کی جائے گی۔ تمام والدین، اساتذہ، علما، کمیونٹی لیڈرز اور معزز شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اس قومی خدمت میں محکمہ صحت کا ساتھ دیں اور اپنی بچیوں کو ویکسین ضرور لگوائیں۔\378

متعلقہ عنوان :