Live Updates

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر منسٹر مریم اورنگزیب علی پور میں موجود

ہفتہ 13 ستمبر 2025 21:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر منسٹر مریم اورنگزیب علی پور میں موجودہیں-سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کو پنجند میں تفصیلی بریفنگ دی گئی-علی پور اور ملحقہ علاقوں میں سیلاب کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا-سینئر منسٹر مریم اورنگزیب اور وزراء کو امدادی سرگرمیوں اور انتظامات کے بارے میں بتایا گیا- سینئر منسٹر مریم اورنگزیب اور دیگر وزراء وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر لتی ماڑی اور سیت پور کے لئے روانہ ہوگئی-
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات