
صوبائی وزراء چوہدری شافع حسین اور سہیل شوکت بٹ گجرات پہنچ گئے ،ایک ہزار سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کیا
ہفتہ 13 ستمبر 2025 21:35
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ کا مشکور ہوں جنہوں نے گجرات سے نکاسی آب کے لیے دوسرے شہروں سے مشینری بھجوائی۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی وزراء اور سیکرٹریز بھی یہاں موجود رہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر گجرات، ریلیف کے اداروں اور این جی اوز نے سیلاب زدگان کی دن رات خدمت کی ہے۔ نگران حکومت سے پہلے کے دور میں ترقیاتی منصوبوں میں ٹھیکیداروں سے 20 فیصد تک کمیشن وصول کیا جاتا تھا، یہی وجہ ہے کہ شہر کا انفراسٹرکچر تباہ ہوا۔ ترقیاتی سکیموں میں کمیشن لینا ہمارے خاندان کی روایت نہیں۔چوہدری شافع حسین نے کہا کہ ہماری حکومت نے چھ ماہ قبل ہی شہر کی ڈرینوں سے کچرا نکالا تھا، اسی وجہ سے اب ماضی کے برعکس صرف 8 گھنٹوں میں پانی کا نکاس ممکن ہو گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے گجرات شہر کی ترقی کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی ہے جن سے عالمی معیار کا سیوریج سسٹم قائم کیا جائے گا اور دیگر ترقیاتی منصوبے بھی مکمل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت آزمائش کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی ہے اور متاثرہ خاندانوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔اس موقع پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ پنجاب اس وقت قدرتی آفت کی زد میں ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے صرف ڈیڑھ سال کی مدت میں پنجاب سے برسوں کا گند صاف کیا اور اب وہ خود سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دن رات فیلڈ میں موجود ہیں۔ وزیر اعلیٰ ہر متاثرہ خاندان کے نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات اور این جی اوز نے بھی مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہوکر بہترین کردار ادا کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کو راشن کے ساتھ ساتھ لائیو اسٹاک کے لیے ونڈا بھی فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ ان کے روزمرہ کے مسائل کو کم سے کم کیا جا سکے۔
مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب، اسکول جاتے ہوئے گاڑی کو خوفناک حادثہ؛ 4 خواتین اساتذہ ڈرائیور سمیت جاں بحق
-
قائمہ کمیٹی : گلگت بلستان کے وزیر کا جنگلات کی کٹائی میں ملوث ہونے کا انکشاف
-
مظفرگڑھ،سیلاب متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے، سارا امدادی سامان لے گئے
-
مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی کی قرارداد جمع کرادی
-
خیبرپختونخوا میں چائے کی پیداوار کو تجارتی بنیادوں پر فروغ کیلئے اہم اجلاس
-
خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
-
ہمارے احتجاج کے باعث قاضی فائز کو ایکسٹینشن نہ ملی، 4 اکتوبر کے احتجاج سے عمران خان کا دیا ٹارگٹ حاصل کیا، علی امین
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پارکوں میں تفریحی سرگرمیوں پر جماعت اسلامی کا دوہرا معیار بے نقاب کردیا
-
صحت کے شعبے میں ہماری کامیابیوں کو موجودہ حکومت نے الٹ دیا ،یاسمین راشد کاوائٹ پیپر
-
سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف آپریشن مزید تیز کیا جائے گا، بلال یاسین
-
رانامشہوداحمدخان سے ڈائریکٹرجنرل آئی سی وائی ایف کی ملاقات، نوجوانوں کی ترقی اور انہیں بااختیاربنانے کیلئے غیرمعمولی مواقع فراہم کرنے کے عزم پر زور
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا جمہوریت کے عالمی دن پر خصوصی پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.