سرگودھا ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد کا ایس او ایس چلڈرن ویلیج کا دورہ

ہفتہ 13 ستمبر 2025 21:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) سرگودھا ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد نے ایس او ایس چلڈرن ویلیج کا دورہ کیا۔ سرگودھا ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سماجی بہبود کو فروغ دیتا ہے اور گرین کلین پاکستان مہم میں بھی شامل ہوتا ہے۔ قائم مقام صدر SWCCI سمیرا حریرہ اور ممبر ڈاکٹر رضیہ نیازی نے SOS چلڈرن ویلج کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر، ویمن چیمبر نے "گرین اینڈ کلین پاکستان" مہم میں شامل ہونے کے لیے ہینڈل پاکستان کے ساتھ شراکت داری کی، جس کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کا مقابلہ کرنا اور ایک سرسبز، صحت مند پاکستان کو فروغ دینا ہے۔ قائم مقام صدر سمیرا حریرہ نے کہا کہ وویمن چیمبر نہ صرف کاروباری برادری کی حمایت بلکہ سماجی بہبود اور عوامی خدمت کے منصوبوں میں حصہ ڈالنے کے لیے پرعزم ہے۔ ڈاکٹر رضیہ نیازی نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کی تعلیم، تربیت اور صحت مند ماحول اجتماعی ذمہ داریاں ہیں۔ شرکاء نے آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کی تعمیر میں مدد کے لیے ایسے مثبت اقدامات جاری رکھنے کا عہد کیا۔