وزیراعلی خیبر پختونخوا کا مختلف اضلاع میں دہشتگردوں کے خلاف جھڑپوں کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت

ہفتہ 13 ستمبر 2025 22:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں دہشتگردوں کے خلاف جھڑپوں کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے 12 جوانوں کوخراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سیکرٹریٹ پشاور کی جانب سے جاری بیان میں وزیراعلی نے شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کےلیے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیراعلی نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔

متعلقہ عنوان :