پاکستان میں ورچوئل ایسٹ سروس فراہم کرنے کیلئے لائسنسنگ کا باضابطہ آغاز ہو

عالمی ایکسچینجز سے اظہارِ دلچسپی کی درخواستیں طلب ، پاکستان میں ورچوئل ایسٹ مارکیٹ کا حجم 300 ارب ڈالر سے زائد ہے

اتوار 14 ستمبر 2025 13:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)پاکستان میں ورچوئل ایسٹ سروس فراہم کرنے کے لیے لائسنسنگ کا باضابطہ آغاز ہو گیا، عالمی ایکسچینجز سے اظہارِ دلچسپی کی درخواستیں طلب کر لی گئیں۔وزارت خزانہ کے مطابق درخواستیں پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے طلب کی گئی ہیں۔ عالمی اداروں کو پاکستان کی ڈیجیٹل اکانومی کا حصہ بننے کی دعوت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان میں ورچوئل ایسٹ مارکیٹ کا حجم 300 ارب ڈالر سے زائد ہے۔ ملک میں ڈیجیٹل نیٹ ورک استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 4 کروڑ ہے۔ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق لائسنسنگ سے شفافیت یقینی ہوگی۔ منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے میں بھی مدد ملے گی۔ وزارت خزانہ کے مطابق ایف بی آر، ایس ای سی پی اور اسٹیٹ بینک بھی اتھارٹی کے بورڈ کا حصہ ہیں۔