مصر میں جھکی ہوئی عمارت سے لوگوں میں خوف و ہراس ، حکام کی فوری مداخلت

عمارت 21 منزلوں پر مشتمل ہے جبکہ اس کے لیے جاری کیا گیا اجازت نامہ صرف نویں منزل تک تھا،رپورٹ

اتوار 14 ستمبر 2025 14:20

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)مصر کے صوبے اسکندریہ میں ایک عمارت کے جھکا نے شہریوں اور راہ گیروں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ حکام نے فوری مداخلت کر کے اسے گرائے جانے کا حکم جاری کیا ہے تا کہ کسی انسانی المیے سے بچا جا سکے۔رہائشیوں نے بتایا کہ المندرہ قبلی کے علاقے میں شارع السید حسین پر واقع عمارت جھک گئی ہے، جو مقامی رہائشیوں اور آس پاسکی عمارتوں کے لیے سنگین خطرہ بن گئی۔

(جاری ہے)

اس کے نتیجے میں حکام فوری طور پر حرکت میں آئے اور عمارت کو ہٹانے کی کارروائی کا آغاز کیا۔اسکندریہ میں صوبائی حکام نے بتایا کہ گورنر فیلڈ مارشل احمد خالد حسن نے ایک فنی کمیٹی تشکیل دی جس کے معائنے سے عمارت میں واضح جھکا کی تصدیق ہوئی۔معائنے سے معلوم ہوا کہ یہ عمارت 2016 میں تعمیر ہوئی اور اس میں زمینی منزل کے علاوہ 21 بالائی منزلیں ہیں، جبکہ جاری کردہ لائسنس صرف نویں منزل تک کی منظوری دیتا تھا۔

متعلقہ عنوان :