عراق کا تاریخی دریائے فرات پانی کی شدید کمی کا شکار، نجف اور سماوہ شہر پانی سے تقریبا محروم

دریائے فرات میں پانی کی شدید کمی کی وجہ سے نجف اور سماوہ شہر پانی سے تقریبا محروم ہوگئے،غیرملکی میڈیا

اتوار 14 ستمبر 2025 14:20

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)عراق کا تاریخی دریائے فرات ان دنوں پانی کی شدید کمی کا شکار ہے جس کی وجہ سے نجف اور سماوہ شہر پانی سے تقریبا محروم ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق کا دریائے فرات اس وقت تاریخ کی کم ترین سطح پر بہہ رہا ہے کیونکہ ملک بدترین خشک سالی اور پانی کی شدید کمی کا سامنا کر رہا ہے۔

4 کروڑ 70 لاکھ کی آبادی والے اس ملک کو بڑھتے درجہ حرارت، مستقل پانی کی قلت اور سال بہ سال جاری خشک سالیوں نے بری طرح متاثر کیا ہے۔نجف کی یونیورسٹی کے ماہر حسن الخطیب کے مطابق گزشتہ ہفتوں میں دریائے فرات نے کئی دہائیوں میں سب سے کم سطح دیکھی ہے۔عراقی حکام کے مطابق اس وقت ملک کو و فرات سے اپنے حصے کا 35 فیصد سے بھی کم پانی مل رہا ہے۔

(جاری ہے)

دریائے فرات میں پانی کی شدید کمی کی وجہ سے نجف اور سماوہ شہر پانی سے تقریبا محروم ہوگئے ہیں۔

عراقی وزارتِ آبی وسائل کے ترجمان کا کہناہے کہ مصنوعی جھیلوں میں بھی پانی کے ذخائر عراقی تاریخ کے سب سے کم سطح پر ہیں۔پانی کے بہائو میں کمی نے پانی کے معیار کو بھی شدید متاثر کیا ہے اور ماحولیاتی نظام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔لوگ دریا میں خود رو آبی پودوں سے پریشان ہیں۔ہر پودا ایک دن میں 5 لیٹر پانی جذب کرتا ہے۔یہ خود رو پودے سورج کی روشنی اور آکسیجن روک کر آبی حیات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :