تھانہ بسال پولیس کی کاروائی ،پرائیویٹ گاڑی پر نیلی ریوالونگ لائیٹ اور اسلحہ ناجائز رکھنے کے جرم میں ایک شخص گرفتار

اتوار 14 ستمبر 2025 15:30

اٹک 14 ستمبر (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) تھانہ بسال پولیس کی کاروائی، پرائیویٹ گاڑی پر نیلی ریوالونگ لائیٹ اور اسلحہ ناجائز رکھنے کے جرم میں ایک شخص گرفتار، مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ بسال کے سب انسپکٹر کاظم علی کاملپور شیر جنگ کے قریب میزبان ہوٹل کے قریب پہنچے تو دیکھا کہ ایک پرائیویٹ کار نمبری BJX/721 اسلام آباد برنگ سیاہ جسکے اوپر نیلی ریوالونگ لائیٹ لگی ہوئی تھی جس کو مشکوک جان کر چیک کیا گیا تو کار میں موجود شخص کا نام سردار اختر علی ولد سردار محمد علی سکنہ کاملپور شیر جنگ حال فتح جنگ معلوم ہوا جس سے پرائیویٹ گاڑی پر ریوالونگ لائیٹ کے متعلق پوچھا گیا جو کوئی اجازت نامہ پیش نہ کر سکا مزید گاڑی کی پڑتال کرنے پر ڈرائیونگ سیٹ سے نیچے سے ایک پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن بھی برآمد ہوا جسکے لائسنس اجازت نامہ کے متعلق پوچھا گیا لیکن نہ پیش کر سکا جس پر اسلحہ ناجائز کو بھی قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

\378