پتوکی لیسکو واپڈا کی مبینہ غفلت سے کرنٹ لگنے سے 4 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی

اتوار 14 ستمبر 2025 17:05

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)پتوکی لیسکو واپڈا کی مبینہ غفلت سے کرنٹ لگنے سے 4 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی علاقہ عمر آباد میں 4 سالہ بچی چھت پر کھیلتے ہوئے واپڈا کی لٹکتی ننگی تاروں سے کرنٹ لگنے کے باعث موقع پر دم توڑ گئی علاقہ میں سوگ کا سماں رہا ،علاقہ مکینوں کے مطابق علاقے میں بجلی کی تاریں انتہائی خستہ حال، جھکی ہوئی اور ناقص حالت میں ہیں واپڈا حکام کو بار بارشکایات کی گئیں لیکن تاحال کسی نہ ایک نہ سنی ، جس کا خمیازہ ایک خاندان کو اپنی بیٹی کی جان دے کر بھگتنا پڑالیسکو حکام کا کہنا ہے کہ شکایت ملی ہوگی ہم اس پر تحقیقات کررہے ہیں علاقہ مکینوں نے لیسکو کی ہٹ دھرمی کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز،چیف ایگیٹیو لیسکو لاہور رمضان بٹ ودیگر سے فوری نوٹس اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔