راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے راول ڈیم کے اسپل ویز ایک بار پھر کھول دیئے گئے

اتوار 14 ستمبر 2025 17:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے راول ڈیم کے اسپل ویز ایک بار پھر کھول دیئے گئے۔اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ کی وجہ سے راول ڈیم میں پانی کی سطح 1752 فٹ تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ کے باعث ڈیم کے سپل ویز کھولے گئے۔ پانی کا اخراج آئندہ تین گھنٹے تک جاری رہے گا،ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو نشیبی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے، تمام متعلقہ اداروں کوالرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے،شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ضلعی کنٹرول روم سے فوری رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :