اسلام آباد ٹریفک پولیس موبائل سہولت وین 15 ستمبر سے اسلام آباد بھر میں خدمات فراہم کرے گی

اتوار 14 ستمبر 2025 17:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) کی سہولے وینز صبح 8:30 بجے سے شام 4:30 بجے کے دوران شہریوں کو موبائل سہو لیات فراہم کریں گی۔ آئی ٹی پی حکام کے مطابق 15 ستمبر سے 20 ستمبر کے دوران (ہفتہ کی سہ پہر 03:00 بجے تک)وفاقی دارالحکومت میں روزانہ شہریوں کو ان کے علاقوں کے قریب متعدد پولیس خدمات فراہم کی جائیں گی۔

آئی ٹی پی حکام نے کہا ہے کہ سہولت وینز درج ذیل شیڈول کے مطابق ہر روز مختلف مقامات پر موجود ہوں گی۔ 15 ستمبر (پیر) کو I-10 مرکز پر GAG-709، ایئر کمپلیکس E-9 پر GAC-656 جبکہ 16 ستمبر (منگل) کو جے ایس بینک کے قریب I-8 مرکز میںGAG-709 اور اسلام آباد چیمبر آفسG-8 میں وین نمبرGAC-65 خدمات فراہم کرے گی۔ اسی طرح 17 ستمبر (بدھ) کو ڈی ایچ اے فیز-II گیٹ 4 پر GAG-709، G-11 ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن آفس میں GAC-656 جبکہ 18 ستمبر (جمعرات) کو F-10 مرکز بولان گیٹ کے قریب GAG-709 اور سائٹ آفس جناح گارڈن فیز-I میں وین نمبر GAC-656 موجود ہو گی۔

(جاری ہے)

مزید برآں 19 ستمبر (جمعہ) کوتوبہ مسجد E-11/3 کے پاس گاڑی نمبر GAG-709 جبکہ بری امام ہاؤس میں GAC-656 اور 20 ستمبر (ہفتہ) کو بھٹی اینڈ سنز شاپ کے قریب PWD مارکیٹ میں GAG-709 اور G-9 عوامی تجارتی مرکز پر GAC-656 موجود ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ شہری وسیع پیمانے پر خدمات سے مستفید ہو سکیں گے جن میں لرنر پرمٹ کا اجراء، تجدید اور ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس، رجسٹرڈ ایف آئی آر کی کاپیوں کی فراہمی، پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ، نقصان کی رپورٹ، عام پولیس کی تصدیق، کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن، غیر ملکیوں کی رجسٹریشن، ہوٹل آئی سافٹ ویئر کی شکایت تک رسائی اور انتظامی نظام تک رسائی شامل ہیں۔

آئی ٹی پی کے ترجمان نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کا وقت بچانا اور ان کی دہلیز کے قریب سہولت فراہم کرنا ہے۔