Live Updates

ں*سیلاب متاثرین کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں: بابر علاؤالدین

اتوار 14 ستمبر 2025 18:00

پ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2025ء) چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر بابر علاؤالدین ستارہ امتیاز (ملٹری) ریٹائرڈ نے سیلاب سے متاثرہ گاؤں رام گڑھ (اسلام گڑھ) کا دورہ کیا۔انہوں نے متاثرہ عوام سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ بریگیڈیئر بابر علاؤالدین نے متاثرین کو یقین دلایا کہ حکومت انہیں ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کے نقصانات کے ازالے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ کے چیئرپرسن بریگیڈیئر بابر علاؤالدین (ستارہ امتیاز ملٹری) ریٹائرڈ کی خصوصی کاوشوں سے شیش محل، وزیرآباد کے لئے گراؤنڈ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) 2025-26 میں شامل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بریگیڈیئر بابر علاؤالدین نے گراؤنڈ کا موقع پر جا کر معائنہ کیا اور لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ (LG&CD) کے نمائندے کے ہمراہ ترقیاتی منصوبے کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ عوام کو بروقت سہولت فراہم کی جا سکے۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ لینڈ آفیسر کو بھی فوری طور پر زمین کی پیمائش اور حد بندی کرنے کی ہدایت جاری کی تاکہ منصوبے پر عملی کام کا آغاز کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے جدید سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیح ہے اور شیش محل وزیرآباد کے عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات