ض*رسول اللہؐکی تعلیمات ہر انسان تک پہنچاناہماری ذمہ داری ہی:مو لانا امجد خان

۹ حضورؐ کی تعلیمات کو ذاتی، تعلیمی اور پیشہ ورانہ زندگیوں میں شامل کرنے سے ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ممکن ہے

اتوار 14 ستمبر 2025 18:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2025ء) جمعیت طلباء اسلام کے زیراہتمام مسجد دارالقرآن والتر تیل لٹن رو ڈ پر سیر ت النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میںپیر طریقت مو لانا اصغر علی،مو لانا ابثار سلیم،مو لانا محمد احمد حذیفہ، حا فظ محمد عظیم،محمد حنظلہ،حا فظ محمد طلحہ، قاری عبدالغفار، محمد عامر بیگ،ڈاکٹر محمد ظفر نیازی،مفتی محمد خرم،مو لانا عبد الودوشاہد، قاری منیراحمد،مو لانا عبد الحفیظ،ڈاکٹر محمد عر فان شجاع بٹ،رانا محمد عثمان سرور، محمد افضل خان،مفتی مختاراحمد،مو لانا محمد اسلم قر یشی،محمد ہا شم تہا ئی،مو لانا محمد افضال،محمد حار ث قر یشی،مولانامحمد میاں، حا فظ شفق الرحمن اور جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مو لانا محمد امجد خان و دیگر جید علماء اور جے ٹی آئی کے کارکنان سمیت اہل علا قہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مو لانا محمد امجد خان نے اپنے خطاب میں کہاکہ رسول اللہؐکی تعلیمات ہر انسان تک پہنچاناہماری ذمہ داری ہے، حضورؐ کی تعلیمات کو ذاتی، تعلیمی اور پیشہ ورانہ زندگیوں میں شامل کرنے سے ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ممکن ہے،عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی جڑ اور دین کی اساس ہے۔انہو ں نے مزید کہاکہ جمعیت طلباء اسلام اور جے یو آئی کے کارکن قائد ملت اسلامیہ مو لانا فضل الرحمن کی قیاد ت میں ہر با طل قو ت کیخلا ف سر بکف ہیں ان شا ء اللہ پاکستان کی د ھر تی پر رحمت العالمینﷺ کی ختم نبو ت کیخلاف قادیانیو ں کی کو ئی ساز ش کامیاب نہیں ہو نے دینگے و قت کا تقا ضہ ہے کہ پاکستان میں اسلامی نظام اور شریعت محمدیﷺ کو نفاذ کیا جائے ان شاء اللہ ملک تر قی بھی کرے گا اور بحرانوں سے بھی نکل آ ئے گا۔