Live Updates

متاثرین سیلاب کی مدد کرنے پر ریسکیو 1122 کو خراج تحسین پیش

اتوار 14 ستمبر 2025 18:10

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عادل الرحمٰن کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ضلع بھر کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھرپور ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ لیڈ فائر ریسکیور محمد حفیظ کی قیادت میں ریسکیو ٹیم نے سیلاب زدہ علاقے ڈیرہ فریدی، موضع بھتڑ کی بستی گبولاں میں پھنسے ہوئے 12 افراد کو بحفاظت ریسکیو کیا۔

(جاری ہے)

یہ تمام افراد گزشتہ 24 گھنٹوں سے گھروں میں محصور تھے اور بھوک و پیاس کی حالت میں چاروں اطراف پانی سے گھرے ہوئے تھے۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر متاثرین کو ٹھنڈا پانی، بچوں کو بسکٹس اور چاکلیٹس جبکہ تمام افراد کو کھانا فراہم کیا اور بعد ازاں سب کو محفوظ مقامات اور ریلیف کیمپس میں منتقل کر دیا۔ متاثرین نے ریسکیو 1122 کے جوانوں، حکومت پنجاب، پولیس اور پی ڈی ایم اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل ترین راستوں کے باوجود متاثرین تک ریسکیو 1122 کی بروقت رسائی کسی معجزے سے کم نہیں۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات