آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے متعدد اضلاع میں موسم گرم وخشک،چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اتوار 14 ستمبر 2025 18:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان تاہم رات کے دوران نارووال، سیالکوٹ ،راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک ، گجرات اور گردونواح میں مطلع جزوی طورپر ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہوائوں و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہاتاہم رات کے دوران نارووال ، چکوال اور گردو نواح میں مطلع جزوی طورپر ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہوائوں و گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت27 اور زیادہ سے زیادہ34سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 63فیصدرہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 68فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں ایس او ایس ویلج بیدیاں191،یانی ہوم 82 ،سٹی ماڈل سکول 84اور غازی روڈ 79ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔