Live Updates

حب ڈیم سے شہریوں کو صبح سویرے پانی کی فراہمی شروع کردی گئی، مرتضی وہاب

اتوار 14 ستمبر 2025 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نےکہاہے کہ حب ڈیم سے شہریوں کو پانی کی فراہمی صبح سات بجے سے شروع ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ حب کینال میں پانی چھوڑا گیا ہے۔حب کینال بدھ کو ہونے والی بارش سے متاثر ہو گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حب کینال کے اطراف کی مٹی پانی میں بہنے کے باعث نہر ٹوٹنے سے پانی بہہ گیا۔میئر کراچی نے کہا کہ حب کینال کا بیس میٹر حصہ متاثر ہوا ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات