ایف آئی اے پشاور زون کا کریک ڈاؤن، حوالہ ہنڈی میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھے، ترجمان

اتوار 14 ستمبر 2025 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء) ایف آئی اے کی جانب سے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔کمرشل بینکنگ سرکل پشاور اور کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد کی مشترکہ کارروائیوں میں گرفتار ہونے والوں میں گل بہادر، اعتبار گل، آصف خان، جمشید، ملک زادہ اور نصیب الحق شامل ہیں۔

ملزمان کو مانسہرہ اور چارسدہ سے گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھے۔ چھاپوں کے دوران ملزمان سے 62 لاکھ روپے نقدی، 1100 امریکی ڈالر، سعودی ریال، 14 موبائل فونز، رسیدیں، رجسٹرز اور دیگر شواہد برآمد کیے گئے۔کارروائی میں ملزمان کے زیرِ استعمال گاڑی بھی قبضے میں لی گئی۔ گرفتار ملزمان برآمد ہونے والی رقم کے حوالے سے کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔