ڈسٹرکٹ کیماڑی کے تینوں ٹاؤنز میں لوٹ کھسوٹ عروج پر پہنچ گئی، ماری پورٹاون کا سینی ٹیشن اسٹاف تاحال ماہوار تنخواہ کی ادائیگی سے محروم

دو ماہ سے تینوں ٹاؤنز کے ملازمین تنخواہوں میں 12 فیصد اضافے سے محروم،میونسپل کمشنر مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہے ہیں، عیسیٰ خان سرحدی

اتوار 14 ستمبر 2025 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)ڈسٹرکٹ کیماڑی کے ممتاز سماجی کارکن و مزدوررہنمائعیسی خان سرحدی نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ کیماڑی کے تینوں ٹاونز میں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے۔ تینوں ٹاونز کے ملازمین دوماہ سے اضافہ کردہ 12 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ریٹائرمنٹ واجبات کی ادائیگی سے محروم ہیں۔ ماہوار بھتے کا سیٹ اپ طے نہ ہونے کے باعث ماری پور ٹاؤن کے سینی ٹیشن اسٹاف کو تاحال ماہوار تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

میونسپل کمشنر نے مخصوص افراد پر مشتمل ایک مضبوط سسٹم قائم کررکھا ہے۔ایم پی ایز،چیئرمینوں، لوکل گورنمنٹ، انٹی کرپشن، ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو باقاعدہ طے کردہ حصہ پہنچایا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے سب اچھا کی رپورٹنگ کی جارہی ہے۔ تینوں ٹاؤنز کی بارش میں حالت انتہائی خراب ہوچکی ہے۔ ایک ریٹائر ملازم کو خودساختہ طور پر تاریخ پیدائش میں تبدیلی کرکے اس سے کام چلایا جارہا ہے۔ انسپکٹرز،سب انسپکٹرز نے آدھے سے زائد عملہ بھتے پر چھوڑا ہوا ہے۔ انہوں نے چیف سیکریٹری سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :