ضلع کے کیچ کے کھجور کے کاشتکاروں میں کھجور کی گٹھلی نکالنے والی مشینوں کی تقسیم

اتوار 14 ستمبر 2025 20:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)اقوام متحدہ کے ادارہ فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (FAO) کے گریسپ (GRASP) پروجیکٹ کے تحت ضلع کیچ میں کھجور کے کاشتکاروں کے لیے کھجور کی گٹھلی نکالنے والی مشینوں کی تقسیم کے سلسلے میں تربت میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں گریسپ (GRASP) پروجیکٹ کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر آغا صادق علی کی کوششوں سے کسانوں کو کھجور کی گٹھلی نکالنے والی جدید مشینیں فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت عارف کریم، زراعت آفیسر نادل شاہ، بہرام خان، ایف اے او کے نمائندہ رضوان اور اخلاق احمد سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔مزید برآں، ایف اے او کے ڈاکٹر ستار کی کاوشوں سے مال مویشی پالنے والے کسانوں میں چارے کے بیج، دودھ و مکھن کو محفوظ رکھنے کے آلات اور مکھن بنانے کی مشینیں بھی تقسیم کی گئیں۔مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ اس پروگرام کا مقصد ضلع کیچ میں کسانوں کو جدید سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ زرعی پیداوار میں اضافہ ہو اور لوگوں کو متبادل روزگار کے مواقع میسر آسکیں۔

متعلقہ عنوان :