ایبٹ آباد میں 2 موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم، 3 نوجوان شدید زخمی

اتوار 14 ستمبر 2025 21:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) ایبٹ آباد میں شملہ ہل گورنر ہاؤس روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو میڈیکل ٹیم فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں بانڈہ پھگواڑیاں کے رہائشی 3 نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے زخمی نوجوانوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔