صدرفیصل آباد چیمبر کی رانا ثناء اللہ خان کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد

اتوار 14 ستمبر 2025 21:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور نامور سیاستدان رانا ثناء اللہ خان سے ملاقات کی اور انہیں بھاری اکثریت سے سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے رانا ثناء اللہ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ ایوان بالا میں ملک کے مجموعی مسائل کے ساتھ ساتھ فیصل آبادچیمبر کے مسائل کے حل کیلئے بھی کوششیں کریں گے۔ انہوں نے رانا ثناء اللہ خان کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے شیخ اعجاز کے علاوہ فیصل آباد چیمبر کے سینئر نائب صدر قیصر شمس گچھا بھی موجود تھے۔