صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام کاٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیشن کے قیام کا خیر مقدم

اتوار 14 ستمبر 2025 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے ٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیشن کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار ٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیشن فعال ہونے جارہا ہے جو ایک سنگ میل ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کمیشن تجارتی تنازعات کے حل کا نیا شفاف باب کھولے گاجو اصلاحات کیلئے انتہائی ضروری ہے ، پاکستان کا پہلا فعال ٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیشن بزنس کمیونٹی کیلئے امید کی کرن ثابت ہو گا ، فعال کمیشن غیر ملکی تاجروں کو اعتماد، تجارتی تنازعات کا منصفانہ اور بروقت حل یقینی بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی آر سی ملکی ساکھ کو قابلِ اعتماد تجارتی شراکت دار کے طور پر بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کریگا، کمیشن کے قیام اور فعال کرنے پر حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔