سابق رکن قومی اسمبلی بابر نواز اور قاضی اسد کا جدون آباد، سرائے صالح میرا و ملحقہ آبادیوں کے لیے گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح

پیر 15 ستمبر 2025 10:00

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) سابق رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان اور سابق صوبائی وزیر قاضی محمد اسد نے محلہ جدون آباد، سرائے صالح میرا اور ملحقہ آبادیوں کےلئے گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ تقریب میں پہنچنے پر اہلیان علاقہ نے بابر نواز خان اور قاضی محمد اسد کا پرتپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق رکن ضلع کونسل قاضی محمد یوسف، سابق رکن تحصیل کونسل سفیر احمد خان، کوآرڈینیٹر برائے سوئی گیس حاجی اشتیاق حیدر، فیصل خان ماما، فیصل بشیر، راشد خان، حاجی صابر خان، تاج خان، رفیق خان، محمد خان، حاجی صادق خان، اختر خان، ریاض خان، شبیر خان، چیئرمین بابو نسیم، حکیم خان اور عمائدین، بزرگوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بابر نواز خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے ہر دور میں عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیح دی ہے، ہری پور کے عوام کی پہلے بھی خدمت کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ مسلم لیگ (ن) ملک میں ترقی کا برینڈ ہے،ہم نے ہری پور میں سوئی گیس کونے کونے تک پہنچا دی ہے۔مقامی عمائدین نے دیرینہ عوامی مطالبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے پر دونوں رہنمائوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔