علیزے اورحمزہ کے ریسیپشن کی تقریب نے ناظرین کا دل جیت لیا

پیر 15 ستمبر 2025 11:22

علیزے اورحمزہ کے ریسیپشن کی تقریب نے ناظرین کا دل جیت لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)ناظرین کے انٹرٹینمنٹ کے ذوق کی تسکین کیلئے جیو ٹی وی پر دکھائے جانے والے ڈرامے مہرہ کی کہانی کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ ڈرامے کی ایک ایک قسط یوٹیوب پر کئی کئی ملین ویوز حاصل کررہی ہے اور دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی ڈرامے کے کلپس خاصے وائرل ہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں دیکھی گئی قسط میں لائبہ خان اور میکائیل ذوالفقار(علیزے اور حمزہ)کے ریسیپشن کی تقریب نے ناظرین کا دل جیت لیا۔

سوشل میڈیا پر جہاں ہر طرف اس قسط کے چرچے ہیں وہیں لائبہ خان کے ڈرامے میں ریسیپشن کی تقریب میں پہنے گئے پنک لہنگے کو بھی خاصا پسند کیا جارہا ہے۔جیو کے ڈرامے مہرہ کی 31 ویں قسط میں لائبہ خان کا پہنا گیا پنک لہنگاEpoque برانڈ کا ہے۔ برانڈ کے ویب سائٹ پر اس لہنگے کی قیمت 3 لاکھ 35 ہزار پاکستانی روپے درج ہے۔