ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور ایلسیویئر کا علمی تحقیق میں مصنوعی ذہانت کے مؤثر استعمال پر ویبینار 16 ستمبر کو ہو گا

پیر 15 ستمبر 2025 15:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان اور عالمی اشاعتی ادارہ ایلسیویئر (Elsevier) مشترکہ طور پر 16 ستمبر کو ویبینار کا انعقاد کریں گے جس کا موضوع : Elsevier's Science Direct & SD-AI کے ساتھ ایک بہترین ریسرچ ایکو سسٹم کو فعال کرنا ہے ۔ یہ ویبینار 16 ستمبر کو صبح 11 بجے منعقد ہوگا جس میں تحقیقی ماہرین، اساتذہ، طلبا اور ریسرچ سکالرز کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

ویبینار میں ایلسیویئر کی نمائندگی کرتے ہوئے ایشوریا نیال (CSM, Elsevier) خطاب کریں گی۔

(جاری ہے)

ویبینار میں شرکا کو ScienceDirect پلیٹ فارم کے اندر مصنوعی ذہانت (GenAI) کے کردار، اخلاقی استعمال اور اس کی اہم خصوصیات جیسے قدرتی زبان میں سوالات، خلاصہ، سوال و جواب اور ادب کی نقشہ سازی کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر ScienceDirect میں ایک لائیو ڈیمو بھی پیش کیا جائے گا تاکہ ریسرچرز جدید تحقیق کے آلات کا بہتر استعمال سیکھ سکیں۔ویبینار میں شرکت کے لئے رجسٹریشنhttps://tinyurl.com/48cdc4hn لنک پر کرائی جا سکتی ہے۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان میں تحقیق کے معیار کو فروغ دینا اور جدید ٹیکنالوجی کو تعلیم و تحقیق میں مؤثر انداز میں شامل کرنا ہے۔