یورپ میں مفت اعلیٰ تعلیم کیلئے ایراسمس منڈس سکالرشپ 2026 کا اعلان

پیر 15 ستمبر 2025 14:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) یورپی کمیشن کے تحت’’ایراسمس منڈس جوائنٹ ماسٹرز سکالرشپ 2026‘‘ کے لیے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ یہ سکالرشپ دنیا بھر کے طلبہ کے لیے کھلی ہے، جس میں پاکستانی طلبہ بھی درخواست دینے کے اہل ہیں۔

(جاری ہے)

اس مکمل فنڈڈ سکالرشپ کے تحت منتخب طلبہ کو یورپ کی مختلف یونیورسٹیوں میں ماسٹرز ڈگری حاصل کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ سکالرشپ میں مکمل ٹیوشن فیس ماہانہ 1,400 یورو وظیفہ، رہائش، اور ویزا اخراجات شامل ہیں۔ایراسمس منڈس پروگرام مختلف شعبوں میں اعلیٰ تعلیم کی سہولت فراہم کرتا ہے اور ہر پروگرام کی درخواست کی آخری تاریخ مختلف ہوتی ہے۔ دلچسپی رکھنے والے طلبہscholarshipregion.com/erasmus-mundus لنک پر جا کر درخواست دے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :