سرگودھا کے لیگی وفد کی سینیٹر رانا ثناء اللہ سے ملاقات،سینیٹر بننے پر مبارکباد دی

پیر 15 ستمبر 2025 15:05

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)پاکستان مسلم لیگ(ن)سرگودھا کے وفد نے مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر نو منتخب سینیٹر رانا ثنا اللہ سے ملاقات کرکے مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس وفد میں سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مملکت چوہدری حامد حمید،سابق ایم این اے بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا،امیدوار پی پی 73 میاں سلطان علی رانجھا،چیئرمین و ممبر کنٹونمنٹ بورڈ عمران گھمن اور سابق چیئرمین یونین کونسل ملک تاج طارق شامل تھی جن کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ نہ صرف پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ایک باوفا اور مخلص راہنما ہیں بلکہ وہ قابل اعتماد شخصیت ہیں جنہوں نے ہمیشہ کٹھن حالات اور مصائب میں مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم کو متحد رکھتے ہوئے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور پارٹی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہے، ان کی سینٹ نشست پر شاندار کامیابی مسلم لیگ(ن)کے کارکنان اور عوام کے لیے باعثِ فخر ہے۔

انہوں نے نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ(ن)کی قیادت کے ساتھ مل کر ملک و قوم کی خدمت کے سفر کو مزید آگے بڑھایا جائے گا اور پاکستان کو استحکام و ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔