زخمی اور بیمار بچوں کا لندن میں متوقع علاج ، بچے غزہ سے روانہ

پیر 15 ستمبر 2025 14:59

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)غزہ جنگ کے دو سال مکمل ہونے کے قریب کچھ زخمی اور بیمار فلسطینی بچے اسرائیلی ریاست کے زیر محاصرہ غزہ سے لندن کے لیے روانہ ہو گئے تاہم ان کی فلائٹ کب اور کہاں سے روانہ ہوئی اس انفارمیشن کو برطانوی حکام نے خفیہ رکھاہے۔

(جاری ہے)

تاکہ ان بچوں کی دوران سفر سکیورٹی کا کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو سکے۔برطانیہ نے اسرائیل سے قربت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان ہزاروں زخمی بچوں میں سے کچھ کو اپنے ہاں لانے کا اہتمام کیا ہے۔